قصور کی خبریں 11/6/2016

Kasur News

Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصورعمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز سبزی و فروٹ منڈی قصورکا دورہ کیا اور مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد بلال بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پھلوں اور سبزیوں کی رسد پر مکمل نظر رکھیں اور مختلف اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں نیز پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو ہر لحاظ سے شفاف بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی طلب اور رسد پر نظر رکھ کر وہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی ہر سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران عوام کوبہتر کوالٹی کی اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں لائی جانیوالی اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے اور ناقص اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوسستے دامواں معیاری اشیاء کی فراہمی ہم سب کا اولین فرض ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سہیل شہزاد اور آر پی او شیخوپورہ رینج صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کا قصور کے سستے رمضان بازاروں کا دورہ ‘اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ‘کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ سہیل شہزاد اور ریجنل پولیس آفیسر صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان نے گزشتہ روز مصطفی آباد ، ریلوے اسٹیشن اور ماڈل بازار رمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی سی او قصور عمارہ خان ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ نے رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کا انعقاد صوبائی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے تا کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جا سکے اور تمام حکومتی وسائل اس طرح صرف کئے جائیں جن سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی سیکورٹی کے انتظامات ، اشیائے خوردونوش کی سپلائی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔ آر پی او صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان نے سیکورٹی کے حوالے سے بتایا کہ تمام بازاروں کی مانیٹرنگ جدید نظام سے کی جارہی ہے جس کیلئے تمام رمضان بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے انہیں مرکزی مانیٹرنگ روم سے منسلک کر دیا گیا ہے اور جونہی کوئی کوتاہی نظر آتی ہے اس پر متعلقہ افسران فوری کاروائی عمل میں لاتے ہیں ۔ صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ اور آر پی او نے رمضان بازاروں میں کئے گئے انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور کی خصو صی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمن کا اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون ’48گاڑیوں کے چالان جبکہ 58گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں ۔ تفصیل کیمطابق ضلع بھر میں اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے سلسلہ میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کمال چشتی چوک ، سٹیل باغ چوک ، کھارا روڈ ، رائیونڈ روڈ ، دیپالپور روڈ سمیت دیگر مقامات پر ناکہ بندی کر کے اوورلوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ٹرک،ٹریکٹر ٹرالی،مزدہ ڈالے،پک اپ سمیت 58 کمرشل گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر کے روڑ مرمٹ کینسل کر دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)پاکستان فلاح پارٹی 24جون کوآل پارٹیز کانفرنس کروائے گی ،دہشتگرد ی ،بدامنی اور مذہبی انتشار کاخاتمہ کرنے کیلئے پی ایف پی تمام سیاسی ،مذہبی اور سماجی تنظیموں کے علاوہ نعت کونسلوں کے سربراہان کو بلا کر قصور شہر اور پورے پاکستان میں امن کے فروغ کیلئے بھرپور کردار اداکریگی ، ان خیالات کااظہار صدر PFPقصور شہر مفتی فیاض احمدانصاری نے کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب صدر مہرعمران آفتاب، جنرل سیکرٹری رانا محمدسعید قادری ،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمدجاویداسحاق ، جنرل سیکرٹری تحصیل قصور چوہدری محمود الہی چشتی ، ضلعی رہنماء چوہدری سمیع اللہ جٹ سمیت دیگر پارٹی عہدیداران نے شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور پرمشاورت سے سابق سٹوڈنٹ لیڈر ملک خرم شہزادکو ایڈیشنل سیکرٹری قصور شہربنانے کی منظوری دی جبکہ 18رمضان المبارک بروز جمعہ کو قصور شہر میں ہونیوالی( اے پی سی) کے حوالہ سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔جنرل سیکرٹری تحصیل قصور چوہدری محمود الہی چشتی نے بتایا کہ پاکستان فلاح پارٹی قصور کے سیاسی میدان میں انقلاب برپا کردے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) ڈی سی او قصورعمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز سبزی و فروٹ منڈی قصورکا دورہ کیا اور مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد بلال بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پھلوں اور سبزیوں کی رسد پر مکمل نظر رکھیں اور مختلف اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں نیز پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو ہر لحاظ سے شفاف بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی طلب اور رسد پر نظر رکھ کر وہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی ہر سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران عوام کوبہتر کوالٹی کی اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں لائی جانیوالی اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے اور ناقص اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوسستے دامواں معیاری اشیاء کی فراہمی ہم سب کا اولین فرض ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سہیل شہزاد اور آر پی او شیخوپورہ رینج صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کا قصور کے سستے رمضان بازاروں کا دورہ ‘اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ‘کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ سہیل شہزاد اور ریجنل پولیس آفیسر صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان نے گزشتہ روز مصطفی آباد ، ریلوے اسٹیشن اور ماڈل بازار رمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی سی او قصور عمارہ خان ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نے رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کا انعقاد صوبائی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے تا کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جا سکے اور تمام حکومتی وسائل اس طرح صرف کئے جائیں جن سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی سیکورٹی کے انتظامات ، اشیائے خوردونوش کی سپلائی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔ آر پی او صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان نے سیکورٹی کے حوالے سے بتایا کہ تمام بازاروں کی مانیٹرنگ جدید نظام سے کی جارہی ہے جس کیلئے تمام رمضان بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے انہیں مرکزی مانیٹرنگ روم سے منسلک کر دیا گیا ہے اور جونہی کوئی کوتاہی نظر آتی ہے اس پر متعلقہ افسران فوری کاروائی عمل میں لاتے ہیں ۔ صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ اور آر پی او نے رمضان بازاروں میں کئے گئے انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) ڈی سی او قصور کی خصو صی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمن کا اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘48گاڑیوں کے چالان جبکہ 58گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں ۔ تفصیل کیمطابق ضلع بھر میں اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے سلسلہ میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کمال چشتی چوک ، سٹیل باغ چوک ، کھارا روڈ ، رائیونڈ روڈ ، دیپالپور روڈ سمیت دیگر مقامات پر ناکہ بندی کر کے اوورلوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ٹرک،ٹریکٹر ٹرالی،مزدہ ڈالے،پک اپ سمیت 58 کمرشل گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر کے روڑ مرمٹ کینسل کر دیئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) شدیدگرمی کے بعد بارش، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجلوس نکال دیا ،خواتین اور روزہ داروں کی حکمرانوں کو بددعائیں ، پاکستان فلاح پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ ،وزراء استعفی دیں ، مظفروارثی کامطالبہ تفصیلات کیمطابق تاریخ ساز گرمی کے بعد شدیدآندھی اور طوفان کے بعد موسلادھار بارش کے بعد بجلی کی باربار لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں ، گلبرگ کالونی، ہسپتال، شہباز فیڈر ، بھسرپورہ ، کھارہ گاؤں ، ضلع کچہری ، فضل خان کالونی سمیت دیگر شہروں میں باربار بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور خواتین اور روزہ داروں مسلسل حکمرانوں کو بددعائیں دیتے رہے جبکہ واپڈا حکام نے مسلسل فون نہ اٹینڈ کرکے اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتنے کی عادت پر مضبوطی سے عمل دارامد جاری رکھا ،دوسری جانب پاکستان فلاح پارٹی کے تحت قصور بابا بلھے شاہ کے مزار پر واپڈا حکام کی سستی و ناہلی اور رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ، تحصیل صدرمظفروارثی نے کہا کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ اور شہریوں و روزہ داروں کو خراب کرنے سے حکمرانوں پرعذاب آئے گا ، حکمران وفاقی وزیر خواجہ آصف ، عابدشیر علی مستعفی ہو جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) نواحی علاہ ساندہ چشتانہ میں پسند کی شادی کرنے پر اہلخانہ جان کے دشمن بن گئے مسلح افراد کے ساتھ گھر میں گھس کر قتل کرنے کی کوشش تحفظ فراہم کیا جائے نو ماہ قبل شادی کرنے والا جوڑے کی عدالت میں اپیل ۔عدالت جانے والی لڑکی راشدہ کے مطابق اُس کا باپ ایک بوڑھے شخص سے اُس کی شادی کرنا چاہتا تھا جس سے راشدہ نے انکار کیا تو اُسے تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا جس کی وجہ سے راشدہ نے ساندہ چستانہ کے رہائشی اپنے کزن سے پسند کی شادی کر لی جس کا لڑکی کے اہلخانہ کو بہت رنج ہوا اور انہوں نے پہلے جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا اور بعد میں گھر میں گھس کر قتل کرنے کی کوشش کی جو کہ محلہ داروں نے ناکام بنا دی لڑکی راشدہ کا کہنا ہے کہ اب اس کے اہل خانہ دونوں میاں بیوی کو زندہ جلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے چیف جسٹس آف پاکستان سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) نواح گاوں فتح پور میں لین دین کے تنازعہ پر ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو اغوا کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنا یا اور ببہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ملزمان آصف ، بھولا اور پپو وغیرہ کا امجد علی کے ساتھ لین دین کا تنازعہ تھا کہ گزشتہ روز تینوں ملزمان امجد علی کے گھر گھس آئے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ساتھ لے گئے اور دست پورہ کے قریب اس پر تشدد کر رہے تھے کہ امجد علی بہوش ہو گیا جس پر ملزمان اسے چھوڑ کر بھاگ گئے ، پولیس نے ہیلپ لائن نمبر15پر اطلا ع پای تو موقع پر جا کر امجد علی کو بہوشی کی حالت میں پایاا ور اسے علاج کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News