نوشکی (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ پرویز مشرف کو سزا ہو گی، کیوں کہ وردی ، وردی ہوتی ہے چاہے پرانی ہو یا نئی۔ نوشکی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی بنیاد پرویز مشرف دور میں رکھی گئی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ پرویزمشرف کو سزا ہو گی، اگر آئین کے پامال کرنیوالوں کو سزا دی جاتی ہے تو ایسا کرنیوالے دیگر سب کو بھی سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں حالات کی خرابی ، مسخ شدہ لاشوں اور اجتماعی قبروں کے ملنے کیحوالے سے اپنی زمہ داری قبول کرے یا بے بسی کا اظہار کرے، انہوں نے کہاکہ گوادر سے کوئٹہ تک پارٹی کی سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں۔