مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

Shanghai

Shanghai

شنگھائی (جیوڈیسک) موت ایک حقیقت ہے، مگر مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ یہ جاننے کے لیے چین میں اب خصوصی طور پر تیار کئے گئے ڈیتھ سِمولیٹر کے ذریعے موت جیسی ابدی حقیقت پر مبنی مناظر دکھائے جاتے ہیں۔ ڈیتھ سِمولیٹر میں حصہ لینے افراد کو ایک تاریک کمرے میں رکھا جاتا ہے جہاں انہیں ایک مخصوص سٹریچر پر لٹایا جاتا ہے اور ان کے اردگرد شعلے برساتی جیسی سکرین دکھائی جاتی ہے۔

کچھ دیر بعد انہیں واپس کمرے میں بھیجا جاتا ہے اور ان کے احساسات ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔ ڈیتھ سِمولیٹرز تیار کرنے والے تحقیق کار کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد لوگوں میں زندگی کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔