مردار گوشت کی فروخت روکنے کے لئے سکواڈز تشکیل

Dead Meat

Dead Meat

سرگودھا (جیوڈیسک) ضلع کے مختلف علاقوں میں گدھوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت فروخت کرنے کے واقعات کے پیش نظر محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے 7 خصوصی سکواڈ تشکیل دیدیئے گئے۔ ایک روز قبل نواحی علاقے ترکھانوالہ میں بھی تین افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جو کھال اتار کر مردہ گدھے کو ریڑھی پر رکھ کر فروخت کیلئے لے جا رہے تھے۔

ڈی سی او کی طرف سے یکے بعد دیگرے پیش آنیوالے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر ڈی او لائیو سٹاک کی زیر نگرانی سات ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اپنے مختص علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر کے رپورٹ ارسال کرینگی۔ ٹیموں کی سربراہی ویٹرنر ی ڈاکٹرز کرینگے جبکہ انہیں پولیس کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔