لاہور (جیوڈیسک) الطاف حسین کی طرف سے اردو بولنے والوں کے لئے نئے صوبے کے مطالبے پر بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مر جائیں گے لیکن سندھ نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری ٹوئٹ پر سرگرم رہتے ہیں انہوں نے ایک روز پہلے ٹوئٹ پیغام میں کہا تھا کہ یقین نہیں آتا، ڈرپوک مشرف نے کبھی وردی پہنی ہو گی۔
ان کے ٹوئٹ پیغامات پر دیگر سیاسی جماعتوں سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے جس پر بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ جنہیں ان کے پیغام پسند نہیں آ رہے وہ انتظار کریں اور دیکھیں کہ وہ پارلیمنٹ میں آ کر کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔