کراچی (جیوڈیسک) کراچی رمضان المبارک کے چاند کی شرعی اعتبار سے رویت اور عدم رویت کے بارے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 جولائی کو کراچی میں ہو گا۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گلستان جوہر میں واقع میٹ کمپلیکس یونی ورسٹی روڈمیں ہو گا۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین، ماہرین فلکیات، بھی شرکت کریں گے جبکہ ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ضلعی مراکزپر ہونگے۔