ابوظہبی (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ڈیڈ وکٹ پرپاکستانی بالرزکی کارکردگی قابل تعریف ہے، نوجوان کھلاڑیوں میں سیکھنے کا جذبہ موجود ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ سینئر کھلاڑی فرنٹ سے لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جونئیرز بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پانچ روزہ کرکٹ آسان نہیں ہوتی لیکن نوجوان کھلاڑیوں نے جس طرح کا کھیل پیش کیا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان میں سیکھنے کی لگن ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ ابوظہبی کی ڈیڈ وکٹ پر راحت علی نے اپنی عمدہ بائولنگ سے کیوی بیٹسمینوں کو پریشان کئے رکھا۔