اسلام آباد (جیوڈیسک) ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے مقرر ڈیڈلائن گزر گئی۔ 611 ارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کراسکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کل 1174 ارکان اسمبلی میں سے صرف 563 نے گوشوارے جمع کرائے۔
ان میں قومی اسمبلی کے 221، سینیٹ کے 77، پنجاب اسمبلی کے 111، سندھ اسمبلی کے 75، کے پی کے اسمبلی کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 25 ارکان شامل ہیں۔ 15 اکتوبر تک جوارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت معطل کردی جائیگی۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی، وزیر اعظم نواز شریف، خورشید شاہ، چوہدری نثارنے گوشوارے جمع کرادیے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ 15 اکتوبر کے بعداثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جائیں گی۔ آئی این پی کے مطابق عمران خان نے بھی گوشوارے جمع نہیں رائے۔