اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک موجود ہے حکومت لچک نہیں دیکھا رہی۔
حکومت کو ایک قدم پیچھے آنا چاہیے ان کو پانی سر سے گزرنے کے بعد خیال آتا ہے۔ حکومت متحدہ اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے۔ اپوزیشن کے پاس سڑکوں پر جانے کا آخری آپشن ہے۔
خورشید شاہ نے بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کی کوئی سمت نہیں بجٹ بغیر کسی پلاننگ کے تیار اور پیش کیا گیا ہے۔ بجٹ میں کہیں نہیں بتایا گیا کہ حکومت کی ترجیحات کیا ہیں۔
تعلیم سمیت کسی شعبوں کا بجٹ بڑھانے کے بجائے کم کیا گیا۔