واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق فیلڈ مین اسلام آباد میں حکومتی اور فوجی عہدیداران سے بات چیت کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اسلام آباد سے فیلڈ مین جمعرات کو چین روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ ‘ہارٹ آف ایشیا’ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق بیجنگ میں اپنے قیام کے دوران فیلڈ مین چینی حکومت کے ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں افغانستان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔