کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر سید اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ علامہ غلام رسول سعیدی کے وصال نے اہل سنت کو غمزدہ کردیا ہے، علامہ سعیدی قائد اہل سنت کے دیرینہ ساتھی تھے، حضرت امام شاہ احمد نورانی صدیقی اکثر ان کے لئے دنیا بھر سے نایاب کتب کے تحفے بھیجتے تھے۔
علامہ سعیدی کی اہمیت کا اندازہ ان کی غیر موجودگی میں ہوگا، نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ غلام رسول سعیدی رحمتہ اللہ علیہ اہل سنت و جماعت کے نمائندہ عالم دین اور زمانہ عصر کے جید محقق تھے، ان کی تحقیقات و تصنیفات نئے علماء کرام کے لئے منارہ نور ہیں، انہوں نے اپنی طویل تریب زندگی کو دین کی ترویج و اشاعت کے لئے وقف کردیا، اور اب شارع بخاری و مسلم ہم سے جدا ہوگئے، اللہ ان کے درجات بلند کرے۔
علامہ غلام رسول سعیدی اسلاف کی نشانی تھے، فقہا اہل سنت کے ترجمان اور علم و حکمت کا شہر تھے،یوم کشمیر کی مناسبت سے خادمین جمعیت علماء پاکستان کے نام اپنے پیغا م میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ نے حق خود ارادی کشمیر تمام کشمیریوں کابنیادی مطالبہ اور حق ہے،یوم کشمیر کے موقع پر تجدید عہد وفا کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک جہاد کشمیر اور آزادی کشمیر کے لئے عملی جدوجہد کرتے رہیں گے۔
شہید حریت ِکشمیر سابق مرکزی صدر چوہدری حمایت علی شہید کے لشکر ابابیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوںنے جہاد کشمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شہادت کا رتبہ پایا، جمعیت علماء جموں و کشمیر کی سرپرستی کرے رہیں گے، قائدین کوششیں جاری رکھیں، اقوام متحدہ کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو اور جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن قائم ہو، اقوام متحدہ اس وقت یہود و نصاریٰ کا آلہ کار اور ان کی سازشوں کو پایہ تکمیل پہنچانے کی فیکٹری ہے۔
اسلامی ممالک میں موجودہ مغربی دنیا کا انتشار پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، علماء ، طلبہ اور نظام مصطفیۖ کے سپاہی کشمیر کاز کو عام عوام تک منتقل کروائیں۔