ڈور سے ہلاکت :عدم شہادت پر ملزم بری، منشیات کے 2 ملزمان کو سزا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے عدم شہاد ت کی بنا پر گلے پر ڈور پھرنے سے ہلاک ہونیوالے محمد ارشد کے مقدمہ قتل میں ملوث محمد جاوید کو بری کرنے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید نے دو سالہ بچے کو باپ کی تحویل سے بازیا ب کراکے ماں رابعہ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم نے ایس ایچ او گلشن راوی کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار ثنا بی بی کے 2 بچوں کو بازیاب کرا کے کل عدالت پیش کرے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم نے منشیات رکھنے میں ملوث اشفاق احمد کو تین ماہ قید اور 25 ہزار روپے جرمانہ جبکہ محمد نعیم کو چار ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتا ب شاہ نے ٹریفک وارڈن کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ اوپرانی انارکلی سے 23 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔