سزائے موت پانے والے پانچ مجرمان کا ڈیتھ وارنٹس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) دہشتگردی کے جرم میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے پانچ مجرمان کے ڈیتھ وارنٹس کیخلاف ان کے وکلاء نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی کیمپ پر حملے میں ملوث پانچوں مجرمان کے ورثاء آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کرینگے ، مجرمان میں احسان عظیم، عمر ندیم، آصف ادریس، کامران اسلم اور عامر یوسف شامل ہیں جو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہیں۔

فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد مجرمان کو سزائے موت کا حکم دیا جسے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

پانچوں مجرمان کے ورثاء نے اپیل کے حق کے استعمال تک سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کیلئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی درخواست دیدی ہے۔