پھانسی اور سزائے موت ختم کرنے کی بھرپور مزاحمت کرینگے، ساجد میر

Sajid MirSajid Mir

Sajid Mir

کامونکی (جیوڈیسک) کامونکی مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پھانسی اور سزائے موت ختم کی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ کامونکی میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ طالبان اور حکومت کو غیرمشروط مذاکرات کرنے چاہئیں۔

مذاکرات سے پہلے آئین پاکستان کو تسلیم کرنے اور ڈرون حملے بند کرانے کی باتیں کرنے والے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپنے دور میں قاتلوں اور دہشت گردوں کے سوا کسی پر ترس نہیں کھایا۔