لاہور (جیوڈیسک) سزائے موت پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرليا۔
لاہور ہائی کورٹ ميں دائر درخواست ميں مؤقف اختيار کيا گيا کہ عدالتيں دہشت گردوں کو موت کی سزا سنا چکی ہیں ليکن حکومت نے ان سزاؤں پر عملدرآمد روک رکھا ہے، سزائے موت نہ دينا اسلامی قوانين کیخلاف ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایسی سزاوں پر عملدرآمد روکنے کا اختيار نہيں، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے 9 جنوری کیلئے جواب طلب کر ليا۔