سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کے متعلق کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

Death

Death

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سزائے موت پر عمل درآمد رکوانے سے متعلق کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ رجسٹر ی لاہور میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی جانیوالی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ موجود حکومت نے سزائے موت کے قیدیوں کو سزا دینے کے لیے عملی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

لیکن اس وقت ملک بھر کی جیلوں میں متعدد سزائے موت کے قیدی عمر قید کی سزا مکمل کر چکے ہیں اور قانون کے تحت کسی بھی ملزم کو ایک جرم میں دو مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی لہذا جو قیدی عمر قید پوری کر چکے ہیں ان قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد فوری طور پر رکوایا جائے۔