سزائے موت کے مجرم اکرام الحق عرف لاہوری کی درخواستِ ضمانت خارج

Ikramul Haq

Ikramul Haq

لاہور (جیوڈیسک) سزائے موت کے مجرم اکرام الحق عرف لاہوری کی ضمانت کی درخواست خارج ہوگئی، مقدمے کے مدعی معافی نامے پر بیان دینے نہیں پہنچے، اگلے 6روز بھی نہ آئے تو ڈیتھ وارنٹ پھر سے جاری ہو سکتے ہیں۔

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کے مجرم اکرام الحق عرف لاہوری کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔ مجرم اکرام الحق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہے۔ مجرم کے وکیل غلام مصطفی منگن کا کہنا ہے کہ مقدمے کے مدعی نے پھانسی کےکچھ دیر قبل معافی نامہ جمع کرواتھا جس کے بعد مجرم اکرام الحق عرف لاہوری کو 8 جنوری کوکوٹ لکھپت جیل میں پھانسی ملتوی ہوگئی تھی۔

مقدمے کے مدعی آج عدالت میں معافی نامے پر بیان دینے نہیں پہنچے۔ وکیل کا مزید کہنا ہے کہ فیصل آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے 6دن کا وقت دیا ہے جس کے بعد پھر سے لاہور ہائی کورٹ سے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوسکتے ہیں۔