سزائے موت پر عمل درآمد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، امریکا

Marry Half

Marry Half

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ سزائے موت پر عمل درآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پشاور سانحے کے بعد امریکی صدر بارک اوباما اور سیکریٹری خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف سے بات کی اور پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی۔

میری ہاف نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور امریکا کے لیے مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور ہونے پر امریکا کو تشویش ہے، پاکستان نے ممبئی حملوں کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور امید ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا وعدہ پورا کرے گا