سزائے موت کے قیدوں کی اپیلوں پر سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا بنچ تشکیل

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کی اپیل کی سماعت کے لئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔

دہشتگردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی اپیل پر سماعت کے لئے چیف جسٹس ناصر الملک نے بنچ تشکیل دے دیا جو 5 جنوری سے 9 جنوری تک اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے 3 رکنی بنچ میں جسٹس اقبال حمیدالرحمان اور جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ نے اسپیڈی ٹرائل کا فیصلہ کیا تھا جس کے پیش نظر چیف جسٹس آف پاکستان نے انسداد دہشتگردی کی عدالتوں اور ہائیکورٹس کے معزز ججز سے مشاورت کے بعد قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت کے لئے بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔