کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پولیس کے متعصب اہلکاروں کا ڈیتھ اسکواڈ کارکنوں کو چن چن قتل کر رہا ہے۔
الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے کارکنوں ثناء اللہ اور منصور احمد کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے مسلسل واقعات ملک بھر کے انسانیت پسند عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کی آڑ میں پولیس کے بعض متعصب افسران نے ایک ڈیتھ اسکواڈ بنایا ہے جو مہاجر کارکنوں کو چن چن کر قتل کر رہا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ وہ ایسے عناصر کا پتہ چلائے جو ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں۔