کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) بہتر معاشی اہداف کے باوجو ملکی امن و امان کی مخدوش صورتحال اور سیاسی رسہ کشی کے سبب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان جاری ہے۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کل سے جاری مندی کا سلسلہ آج بھی نہ تھم سکا،دو دن کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 500 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ آج بھی ایک مقام پر 100 انڈیکس 183 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 140 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق کل لاہور کے ماڈل ٹائون سانحے میں ہونے والی ہلاکتوں کے نتیجے میں ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں اورملکی سیاسی عدم استحکام کے باعث سرمایہ کار ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔