لاہور (جیوڈیسک) سوائن فلو، انفلوئنزا یا ایچ 1 این 1، جو بھی ہے، پنجاب کے عوام پر بھاری پڑ رہا ہے، اب تک 15 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں، 140 کے ٹسٹ کرائے جا رہے ہیں، جبکہ 40 مریضوں کے ٹیسٹ اسلام آباد سے مثبت آنے کے بعد علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
تاہم مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں سوائن فلو سے اموات نہیں ہوئیں بلکہ یہ انفلوئنزا کی ایک قسم ہے، جس کو کنڑول کرنے کے لئے اقدامات کر لئے گئے تھے۔ مشیر صحت کہتے ہیں کہ یہ مرض ہاتھ ملانے سے بھی ہوتا ہے۔
جو لوگ وارڈز میں کام کر رہے ہیں ان کی حفاظت کا بند و بست بھی پور ا ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس مرض کو قابو کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی بنا دی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو دے گی۔