کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 13 اپریل کو ختم ہفتے میںزرمبادلہ ذخائر 9 ارب 43 کروڑ ڈالر کی کمی سے 17 ارب 54 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 5 کروڑ87 لاکھ ڈالر گھٹ کر 11 ارب 37 کروڑ 96 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی کمی سے 6ارب 16کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایس بی پی ریزرو میں کمی کی وجہ بیرونی قرضے اور دیگر سرکاری ادائیگیاں ہیں۔