تاوان کے لیے طالب علم کو اغوا کرنے والا مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ملزم سپرد خاک

Wazirabad

Wazirabad

وزیر آباد (تحصیل رپورٹر) تاوان کے لیے طالب علم کو اغوا کرنے والا مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ملزم سپرد خاک۔ تفصیلات کے مطابق متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم قیصر سندھو سکنہ نورا کوٹ نے آرمی پبلک سکول جہلم کے طالب علم علی رضا کو ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا اور ایمن آباد اپنے ایک ساتھی بابر وڑائچ کے ہاں پناہ لے لی گذشتہ روز ایس ایچ او عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں ایک پارٹی تشکیل دی گئی۔

جس نے ایمن آباد ریڈ کیا ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں قیصر سندھو مارا گیا مغوی علی رضا کو با حفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔