کراچی (خصوصی رپورٹ) ،ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا کاایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اورمیونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن کے ہمراہ شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرکے حفاظتی و علاقائی مسائل کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اور امام بارگاہ کے منتظمین اور جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز سے امن وامان اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا ،اسسٹنٹ کمشنر کورنگی امتیاز ابڑو،سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل اسلم پرویز ،فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی، اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنانے علماء اکرام ،منتظمین امام بارگا اور جلوس پرمٹ ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں اتحاد یکجہتی کو فرو غ دیا جائے اس وقت ملک اور قوم کو اتحاد یکجہتی کہ اشد ضرورت ہے انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر چنا نے منتظمین عزاداروں پر زور دیا کہ جلوس اور مجالس عزاء کے دوران مشکوک اور شر پسند عناصر اور سازشیں کرنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اگر کوئی مشکوک فرد نظر آئے تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے ذمہ داران کو آگاہ کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر چنا نے موقع پر موجود بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع مزید برسات کے پیش نظر عزداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی کے حوالے سے ہنگامی پلان کو مزید موثر بنا یا جائے
شاہراہوں گلیوں اور محلوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے روٹس پر سے تجاوزات اور گاڑیوں کے اسٹینڈز کا خاتمہ کیا جائے اس موقع پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ محرم الحرام میں بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ہے تاکہ یوم عاشورہ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں امن وامان برقرار رکھیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے مزید کہا کہ محرم الحرام میںعزاداروں کو ہر سال کی طرح امسال بھی مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہے
تمام امام بارگاہوں، مسجدوں اور جلوس کے گذر گاہوں، اور مجالس کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی،روشنی،جراثیم کش ادوویات کا چھڑکائو اور دیگر بلدیاتی امور کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس سلسلے ہر سال کی طر ح ا مسال بھی عزاداروں حسین کو بہتر اور مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گیں۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے کہاکہ عاشورہ محرم کے حوالے سے علاقائی سطح پر خصوصاً مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بارش کے بعد صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں اور جلوسوں سے قبل علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کی جانب سے انجام دیا جارہا۔