جوہانسبرگ (جیوڈیسک) امریکا نے دشمنوں سے ہاتھ ملایا اور پرانی رنجشیں مٹانے کی پالیسی پرعمل شروع کر دیا ہے۔
جنوبی افریقی رہنما نیلسن منڈیلا کی یاد میں ہونے والی تقریب میں صدر اوباما نے پرانے حریف کیوبا کے صدر سے ہاتھ ملا کر دنیا کو حیران کر دیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کو ایک طرف دنیا نے بڑی کامیابی قرار دیا ہے تو دوسری طرف امریکا نے کئی دہائیوں سے جاری چپقلش کو ختم کر کے عالمی سیاست میں نئے رجحان کا اشارہ دیا ہے۔
جوہانسبرگ میں ہونے والی تقریب میں تقریر کیلئے صدر اوباما سٹیج پر جانے لگے تو راستے میں کیوبا کے صدر راہول کاسترو کھڑے تھے۔
صدر اوباما نے رک کر نہ صرف ان سے ہاتھ ملایا بلکہ ان کی خیریت بھی دریافت کی۔ صدر اوباما کے اس عمل کو دنیا بھر کے میڈیا نے خصوصی کوریج دی ہے۔