دسمبر 2016ء مہنگائی کی شرح میں 3.7 فیصد کا اضافہ

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں دسمبر کے دوران افراط زر کی شرح میں سال بہ سال 3.7 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم سبزیاں سستی ہونے سے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی 0.68 فیصد کم ہو گئی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی کی شرح اوسطاً 3.88 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں صرف 2.08 فیصد تھی۔

پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2016میں نومبر کے مقابلے میں چائے، انڈے، موٹر فیول، کیروسین آئل، سگریٹ، دال چنا، مٹی کا تیل ،مچھلی، اونی کپڑے، اخبارات،جلانے کی لکڑی، بیسن، ادویات، طبی آلات، خوردنی گھی،اور کپڑوں کی سلائی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ آلو،سبزیاں ،چینی ، مرغی، گڑ، دال ماش، ٹماٹر، دال مسور اور دال مونگ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ کابلی چنا، دال چنا، بیسن، انڈے، تازہ سبزیاں، آلو، سگریٹس، چینی، تازہ پھل، نٹس مہنگے ہوئے۔

ٹیلرنگ وتعلیمی اخراجات، واٹرسپلائی، طبی آلات، ڈاکٹر فیس، ادویہ، ذاتی آلات، گھروں کے کرائے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پیاز، ٹماٹر، مرغی، دال مونگ، چائے کے ساتھ موٹرفیول، موٹروہیکل اسیسریز وکیروسین آئل کے نرخ بھی گھٹ گئے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران افراط زر کی شرح جولائی میں 4.12فیصد، اگست میں 3.56 فیصد، ستمبر 3.88 فیصد،اکتوبر 21.4 اورنومبر میں 3.81 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔