16 دسمبر 1971- سقوط ڈھاکہ کے زخم آج بھی تازہ

Saqoot e Dhaka

Saqoot e Dhaka

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملکی تاریخ میں سقوط ڈھاکہ ایک درد ناک اور نہ بھولنے والا سانحہ ہے، 16 دسمبر 1971 کو مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا لیکن آج بھی سقوط ڈھاکہ کے زخم تازہ ہیں۔

اہل وطن اس سانحے کا دکھ اور کسک اب بھی محسوس کرتے ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سانحہ وقوع پذیر ہونے میں غیروں کی سازشیں، اپنوں کی حق تلفی اور بڑوں کی کوتاہی شامل ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سقوط ڈھاکہ پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی اور غداری نے پاکستان کو دولخت کیا، سقوط ڈھاکہ کا زخم کبھی مندمل نہیں ہو سکتا۔