گجرات لاہور اسلام آباد (پریس ریلیز) عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت شیخ المشائخ خواجہ پیر محمد اسلم قادری رحمة اللہ علیہ کی اہلیہ محترمہ اور مفتی اعظم مفتی محمد اشرف القادری، پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، مبلغ یورپ مفتی محمد معروف قادری، مبلغ برطانیہ پیر مسعود قادری کی والدہ مرحومہ کا ختم دسواں 4 دسمبر 2016ء بروز اتوار صبح 9 بجے تا 1بجے دن خانقاہ نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات میں منعقد ہو گا۔ جس میں ملک کے اکابر علماء کرام ومشائخ عظام خطاب فرمائینگے جبکہ نامور قاری صاحبان تلاوت قرآن مجید اور ممتاز ثناخوان ہدیہ بحضور سرور کونین ۖ پیش کرینگے۔ جبکہ نیک آباد مراڑیاں شریف میں تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا بھر سے فون، ای میل، انٹرنیٹ کے ذریعے بھی تعزیتی پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ممتاز عالم دین مولانا ثاقب رضا مصطفائی، سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان نوابزادہ غضنفر علی گل، دربار عالیہ نیریاں شریف سے پیر سلطان العارفین، دربار عالیہ شاہ ولایت سے پیر سید علی حسین شاہ، پیر سید نذر حسین شاہ، دربار عالیہ ڈھینڈہ شریف سے پیر سید زاہد حسین شاہ، سابق ایم این اے چوہدری رحمن نصیر مرالہ، سی پی ایل سی کے چیئر مین الحاج امجد فاروق، اے ایف آئی سی راولپنڈی سے محی الدین چوہان، ممتاز صحافی ڈاکٹر عبد الرزاق غفاری سمیت کثیر شخصیات نے نیک آباد شریف آکر تعزیت کی ہے۔