بھمبر کی خبریں 3/12/2014

Bhimber

Bhimber

سب جیل بھمبر میں نفری کی کمی ، غیر معیاری اسلحہ، جدید آلات کی کمی چار دیواری نہ ہونے اور قریب

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )سب جیل بھمبر میں نفری کی کمی ، غیر معیاری اسلحہ، جدید آلات کی کمی ، چار دیواری نہ ہونے اور قریب واقع برقیات آفس سب جیل کیلئے سیکورٹی رسک بن گے جیل میں خطرناک قیدی اور گروپس قید، ناکافی سہولیات کے باعث خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے حملوں کے خطرات منڈلانے لگے ملازمین بھی عدم تحفظ کا شکار تفصیلات کے مطابق بھمبر کی 20 سالہ پرانی سب جیل جو چند کمروں پر محیط ہے مسائل کی شکار ہے سب جیل میں نفری کی شدید کمی ہے نفری کی کمی ہونے کے باعث چند اہلکار کئی کئی گھنٹے ڈیوٹیاں دے کر ہلکان ہو جاتے ہیں جیل میں 36 ملازمین میں سے صرف 10 ملازم ہی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر جن میں ریزرو اور رینجرز کے اہلکار شامل ہیں بوقت ضرورت کسی سیاسی جلسے یا پھر دیگر سیکورٹی کیلئے طلب کر لیے جاتے ہیں جیل ملازمین کے پاس جدید اسلحہ کی بھی شدید کمی جبکہ موجودہ اسلحہ کم اور دیسی ساخت کا ہے جیل میں قیدیوں کو رکھنے کیلئے بلاکس کی بھی کمی سے بہت مسائل سر اٹھائے ہوئے ہیں قیدیوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران جیل عملہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جیل کے احاطہ کے باہر چار دیواری نہ ہونے اور قریبی برقیات آفس کے مین گیٹ کے باعث جرائم پیشہ افراد کے منڈلانے کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے جیل حکام کے مطابق جیل ملازمین کو رہائش کا بڑا مسئلہ درپیش ہے رہائش نہ ہونے کے باعث اکثر اہلکاران کو اپنے گھروں میں جانا پڑتا ہے جیل میں خاکروب کی بھی کمی سے صفائی ستھرائی کا نظام بھی متاثر ہے یادرہے کہ سب جیل بھمبر آزاد کشمیر کی حساس ترین جیل ہے سب جیل بھمبر میں مقید قیدیوں 70 میں سے نصف قیدی قتل، سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ مشہور ضلع کچہری اور گرہون قتل کیس کے مرکزی کردار بھی اسی جیل میں قید ہیں سب جیل بھمبر میں سہولیات کی کمی اور قریبی واقع برقیات آفس سیکورٹی رسک بن چکے ہیں جس کا فائدہ اٹھا کر جیل میں قید جرائم پیشہ عناصر کے ساتھی سب جیل پر حملے کر سکتے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے سب جیل بھمبر میں سہولیات کی فراہمی سیکورٹی رسک بننے والے عوامل کے تدارک کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسمبر عالمی یوم معذوراں پر بھمبر میں سونت ویلفیئر ایسوسی ایشن اور معذور افراد کی تعلیم و تربیت

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 3 دسمبر عالمی یوم معذوراں پر بھمبر میں سونت ویلفیئر ایسوسی ایشن اور معذور افراد کی تعلیم و تربیت کے ادارہ صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام معذور بچوں ، سول سوسائٹی ، ضلع انتظامیہ بھمبر کے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں پر مشتمل عظیم الشان واک ڈاے منایا گیا واک ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری، اسٹیٹ کوارڈی نیشن کونسل کے مرکزی نائب صدر راجہ مسعود اعلم،صدر سونت ویلفیئر شازیہ پروین، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر ڈسٹرکٹ فورم چوہدری مبشر اقبال روحیلہ ، صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ نے کی واک ریلی میرپور چوک بھمبر سے شروع ہو کر سماہنی چوک سے ہوتی ہوئی پرانی کچہری میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جلسہ عام سے چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، محترمہ شازیہ پروین، اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب حسین، انجینئر خالد پرویز بٹ ، راجہ مسعود اسلم، ڈاکٹر طارق شاکر، چوہدری محمد رفیق، ڈاکٹر طارق محمود DHO ، چوہدری مبشیر اقبال روحیلہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی مدد کر کے انہیں اپنے پائوں پر کھڑا اور معاشرے میں با عزت روز گار زندگی گزارنے کے قابل بنانا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے جس کیلئے مخیر حضرات اور صاحب ثروت افراد کو نظر انداز شدہ بے وسائل افراد کی مدد کی عرض سے دل کھول کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کے خصوصی افراد ہیں جن کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے 3 دسمبر کو عالمی یوم معذوراں کا مقصد اس بات کا عہد کرنا ہے کہ معذور افراد کی بحالی معاشرے کے ہر فرد ہر شہری کی ذمہ داری ہے یہ امر خوش آئند ہے کہ بھمبر میں صباء انسٹی ٹیوٹ کے نام سے قائم ادارہ معذور بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی کردار ادا کر رہا ہے مقررین نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ اس ادارہ سے بھر پور تعاون کیا جائے تا کہ معذور بچوں کی بحالی کا کام احسن طریقے سے ممکن ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھمبر آمد پر فقید المثال استقبال اور کامیاب
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھمبر آمد پر فقید المثال استقبال اور کامیاب جلسے نے ثابت کر دیا کہ بھمبر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی بھمبر آمد کے موقع پر بیرسٹر سلطان اور پیپلز پارٹی کے چاہنے والوں نے جاتلاں سے بھمبر تک جگہ جگہ فقید المثال اور والہانہ استقبال کیا ہے فقید المثال استقبال اور کامیاب جلسے سے ثابت ہو گیا ہے بھمبر بیرسٹر کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے بھمبر کے عام بیرسٹر سلطان محمد چوہدری کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ہم قائد کشمیر کو برطانیہ میں کامیاب ملین مارچ کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکو اپنے تعاون کا مکمل اور بھر پور یقین دلاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شو مسلم لیگ نون کا شو تھاجو بری طرح ناکام ہو گیا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شو مسلم لیگ نون کا شو تھاجو بری طرح ناکام ہو گیا پنڈال میں تین حصے کرسیاں خالی پڑی تھیں جبکہ پورے جلوس اور جلسہ گاہ میں پیپلز پارٹی کا ایک بھی جھنڈا اور بینر نہ تھاجس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور جیالوں نے شرکت نہ کی بیرسٹر کا استقبال پیپلز پارٹی کے بجائے نون لیگ کے لوگوں نے کیا ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی راہنما عمر ریاض ساگر نے کیا انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھمبر آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے بجائے مسلم لیگ نون کے ورکروں اور کارکنوں نے انکا استقبال کیا اور جلسے میں بھی شرکت کی پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں نے کوئی شرکت نہ کی ہے اور نہ ہی انکو دعوت دی گئی تھی بیرسٹر سلطان کے پورے جلوس اور جلسہ گاہ پیپلز پارٹی کا ایک بھی بینر اور جھنڈا نہ تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ نون لیگ کا شو تھا انہوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں جن لوگوں نے مسلم لیگ نون کے امیدوار کی سپورٹ کی تھی انہوں نے انکااستقبال کیا اور جلسے میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے 30 دسمبر کے کامیاب جلسے نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی عوام تحریک انصاف
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے 30 دسمبر کے کامیاب جلسے نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی عوام تحریک انصاف کے ساتھ اور عمران خان کی قیادت میں متحد ہے عمران خان کی قیادت میں ملک سے بد عنوانی اور رشوت ستانی کا خاتمہ کرینگے 18 دسمبر کو ملک میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے سنیئر نائب صدر راجہ مسعود احمد آف پنجیڑی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر امن احتجاج اور دھرنا رنگ لے آیا ہے پر امن احتجاج اور دھرنے نے پاکستانی عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے بیدار کر دیا ہے عوام اپنے حقوق لینے اور کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس کی واضح مثال ملک بھمبر میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے ہیں جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کر کے حکومت اور مک مکا کی سیاست پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی اور فقید المثال تھا جس نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے اور ہر ہڑتال ، احتجاج ، جلسے اور دھرنے میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر کامیاب کرینگے۔