گجرات : ممتاز نوجوان کاروباری شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف نے کہا ہے کہ 16 دسمبر ننھے شہیدوں کی یاد منانے کا دن ہے۔ شہید قوم کی حیات ہوتے ہیں اور شہیدوں کی وجہ سے ہی ملک و قوم کو نئی راہیں ملتی ہیں۔ دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا ثبوت دیا۔
لیکن پاکستانی قوم نے اس المناک سانحہ پر یکجان ہو کر ثابت کیا ہے کہ وہ ہر کسی مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ دہشتگردوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں اور پاکستانی قوم دہشتگردوں کیخلاف سینہ سپر رہے گی۔
مسلح افواج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے۔ ہم جنرل راحیل شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔