کراچی (جیوڈیسک) دسمبر 2015ء میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سیریزکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نیوٹرل وینیو پر 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلے گی، پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان 2015ء میں فل سیریز پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں بورڈزمیں اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ 2015ء میں پاک بھارت سیریز کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2017ء میں بھارت کا دورہ کرے گی۔