14 دسمبر کو السید اسپورٹس کمیٹی کے تحت بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی انعامات تقسیم کرینگے

ALSYED SPORTS COMETEE

ALSYED SPORTS COMETEE

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے اُن کے دفتر میں السید اسپورٹس کمیٹی کے چیئر مین KCCA کے سابق صدر پروفیسر سراج السلام بخاری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر غلام محمد خان اور خالد جمیل شمسی بھی موجود تھے ،وفد میں السید اسپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اکرام اللہ خان ،جوائنٹ سیکریٹری محبوب عالم ۔پنجاب اسپورٹس کے صدر شمیم انور شامل تھے وفد نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو السید اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام کامیابی کے ساتھ منعقد ہونے والے “بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ “کی تفصیلات سے کمشنر کراچی کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ شہر کی تاریخ کا پہلا ایونٹ تھا جس میں 16مدارس کے طلباء کی ٹیم نے حصہ لیا۔

سراج السلام بخاری نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے اختتامی تقریب میں شرکت اور کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کی دعوت دی جسے کمشنر کراچی نے قبول کرتے ہوئے شاندار بین المدارس کرکٹ ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسپورٹس شخصیات کو یقین دلا یا کہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جائینگے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہاکہ شہر کراچی امن ،اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے اس موقع پر وفد نے شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی خدمات کی تعریف کی ،سراج السلام بخاری نے اعلان کیا کہ مورخہ 14دسمبر2019ء بروز ہفتہ صبح 11بجے نیو فروٹ منڈی سپر ہائی وے پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔

جاری کردہ :میڈیا کوارڈینٹر