پندرہ دسمبر تک سمٹ بینک کا سرمایہ دس ارب ہو جائے گا : حسین لوائی

Hussain Louai

Hussain Louai

کراچی (جیوڈیسک) صدر سمٹ بینک حسین لوائی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے قوانین کا حاصل ہے کہ ملک کی سڑسٹھ سالہ تاریخ میں ہر کھاتے دار کو اس کی رقم واپس ملی ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ پندرہ دسمبر تک بینک کا سرمایہ دس ارب روپے ہوجائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کیا، حسین لوائی نے کہا کہ گذشتہ سال دسمبر میں اسٹیٹ بینک کو جمع کرائے گئے پلان کے مطابق ان کا بینک اپنے سرمائے کو بڑھا رہا ہے۔

صدر سمٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو بطور ریگولیٹر یہ اعزار حاصل ہے کہ ان کی اقدامات کی وجہ سے ملکی تاریخ میں ہر کھاتے دار کو اس کی رقم واپس ملی ہے۔