کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ 6دسمبرکا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا شکست ایم کیو ایم مخالفین کا مقدر ہے 5دسمبر کو شہر کراچی کے عوام مخالفین کو عبرتناک شکست دیکر ایم کیو ایم کی قیادت میں شہر کی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے حق پرست امیدواروں کی انتخابی کارنر میٹنگ کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر حق پرست اُمیدواران اور ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم شہر کے چپے چپے کے مسائل کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے شہر کراچی کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،سیوریج سسٹم کے توسیع منصوبے اور صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ھوالے سے میگا پروجیکٹ کا اجرا ء کرکے عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم بال تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرکے ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر جاری رہے گا نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ پتنگ ہی ترقی اور خوشحالی کا نشان ہے کراچی میں بسنے والے تمام عوام 5 دسمبر کو پتنگ کے نشان پر مہر لگائیں۔