دسمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا: اپٹما

Textile Exports

Textile Exports

لاہور (جیوڈیسک) دسمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہو گیا۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تو مزید بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے بہتر انرجی پلان کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ چل رہا ہے جس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی اضافی برآمدات کی گئی ہیں اگر بجلی اور گیس کی فراہمی مزید بہتر کر دی جائے تو اس سے کثیر زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے انڈیپنڈنٹ فیڈرز کو بلا تعطل بجلی فراہم کر دی جائے تو اس سے حیران کن مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔