دسمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال چنا، ماش، مسور اور جلانے والی لکڑی سمیت انیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ٹماٹر، پیاز، آلو، چینی اور گندم سمیت بارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیف، مٹن اور پٹرول سمیت بائیس اشیاء کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔