دسمبر میں افراط زر کی شرح 9.18 فیصد رہی

Inflation Rate

Inflation Rate

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح نو اعشاریہ ایک آٹھ فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ تین دو فیصد کی کمی ہوئی۔

دو ہزار تیرہ کے دوران پیاز اٹہتر فیصد، ٹماٹر سینتالیس فیصد اور آلو انچاس فیصد مہنگے ہوئے۔

اس عرصے میں گندم کے نرخوں میں اکتیس فیصد، آٹا ستائیس فیصد ، بجلی سولہ فیصد اور پٹرول میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا۔