اسلام آباد (جیوڈیسک) سیاسی اور قانونی جنگ لڑنے کے لئے تیار سردار ایاز صادق نے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فون پر گفتگو کی۔
اس گفتگو میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر اہم مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کل مشاورتی اجلاس میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔
وزیراعظم سمیت تمام رہنماء الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سیاسی اور قانونی جنگ لڑنے پر متفق ہیں۔