اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کا فیصلہ آج 26 اگست کو سنایا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 154 سے آزاد امیدوار صدیق بلوچ کامیاب قرار پائے تھے اور بعد ازاں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے۔
تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین نے اس کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر خان ترین کی انتخابی عذرداری پر محفوظ کردہ فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد سنائیں گے۔