کلکتہ (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس التمش کبیر نے کہا ہے کہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا ذمہ دار ججوں کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ کلکتہ یونیورسٹی میں تقریب کے دوران جسٹس التمش کبیر نے کہا کہ کسی کو بھی کسی مقدمے میں فیصلے کے لئے ٹائم فریم دینے کا اختیار نہیں ہے۔
وفاقی حکومت سے اعلی عدلیہ کو تجویز دی تھی کہ تاخیر سے فیصلے سنانے والے ججز کو جرمانے کئے جائیں۔ جسٹس التمش کبیر نے کہا کہ وہ کیسوں کے فیصلوں میں تاخیر پر ججوں کو سزا دینے کے حق میں نہیں ہیں۔