لیہ: حافظ غلام محمد باروی کی زیر سرپرستی حافظ عبدالحمید چشتی کی زیر صدارت مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ م یں منعقدہ محفل میلاد مصطفی وگیارھویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمعیت علماء پاکستان ضلع لیہ علامہ عبدالعزیز طاہرسراجوی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اعمال وافعال کو محبت رسول میں ڈھالناہوگا۔
مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہ اورشیخ عبدالقادرجیلانی کی تعلیمات پرعمل کرنے سے ہی ہماری نجات وابستہ ہے۔ محفل میلاد مصطفی وگیارھویں شریف میں محمداسلم ساجد، محمدصدیق پرہار، عبدالرشیدخان، محمدکامران، ناصرعطاری، فائق عطاری، محمدیونس، محمد رفیق ،طاہراقبال اور دیگر نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ علامہ عبدالعزیز طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان میلادمصطفی کی محافل منعقد کرتے رہتے ہیں وہ بڑے خوش نصیب ہیں ۔میلاد منانے سے ایمان ،رزق اورعمرمیں اضافہ ہوتاہے۔
انہوں نے کہا حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اس دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلے رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ شیخ عبدالقادرجیلانی رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی فروغ عشق رسول میں وقف کردی۔ محفل میلاد مصطفی وگیارھویں شریف میں قاضی مسعود علی، امان اللہ، غلام فرید، محمدرفیق، محمداسماعیل، محمدخلیل ،رانا شکیل احمد، صادق حسین سمیت مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔