گوجرانوالہ : سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد ابو بکر شرقپوری نے کہا ہے کہ اعمال صالحہ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں سجادہ نشین الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی پیر سید عصمت علی شاہ بخاری مرحوم کے ختم قل شریف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پیر سید عرفان شاہ مشہدی،پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،پیر سید صمصام علی شاہ بخاری،پیر میاں غلام قدیر نقشبندی،پیر سید حسام القیوم شاہ،پیر سید سجاد حیدر،مولانا محمد اکبر نقشبندی،سرفراز احمد تارڑ،مولانا حافظ نذیر احمد،قاری خالد محمود کیلانی،پیر سید منور شاہ،پیر سید نعمت علی شاہ،پیر سید محمد یوسف شاہ،قاری سلیم اللہ تابانی،مفتی محمد حسین صدیقی،قاری فیصل ندیم کیلانی پروفیسر محمد رفیق کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی موت کی امانت ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔امت مسلمہ اپنی کتاہیوں کے باعث زوال کا شکار ہے۔دنیا کیلئے خود کو ناگزیر سمجھنے والوں سے قبرستان بھرے پڑے ہیں۔دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے صدق دل سے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔