دپیکا کی فلم “پدماوت” نے کروڑوں کی ڈبل سنچری کر لی

Padmaavat

Padmaavat

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے بھارتی باکس آفس پر تاریخ رقم کر دی۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کا تنازع پابندیوں اور ہنگاموں کے بعد تھم چکا ہے جس میں اہم کردار بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کا ہے جس کی وجہ سے انتہا پسند احتجاج واپس لینے پر مجبور ہوئے۔

دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوت نے کئی ریاستوں میں پابندی کے باوجود باکس آفس پر تیزی سے کمائی کے ریکارڈ بنائے۔ فلم نے بھارت میں نمائش کے 11 روز میں ہی 212 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کر کے کروڑوں کی ڈبل سنچری کر لی ہے۔