ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔
تقریب دو اپریل کو کولکتہ میں ہو گی۔ دیپیکا کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر آئی پی ایل میں پرفارم کرنے کی ریہرسل شروع کر دی ہے۔
دیپیکا دو ہزار دس میں بھی آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کر چکی ہیں۔ تقریب میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف بھی جلوے بکھیریں گے۔