ممبئی (جیوڈیسک) یہ جوانی ہے دیوانی کی کامیابی اور دپیکا پڈکون کے نخرے، نئی فلم میں رنبیر کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ یہ جوانی ہے دیوانی کی باکس آفس پر سپر ڈوپر کامیابی کے بعد دپیکا پڈکون کے نخرے ساتویں آسمان پر پہنچ گئے۔ آئندہ کسی بھی نئی فلم میں رنبیر کپور کے مقابل کام کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
دپیکا پڈکون اور رنبیر کپور کی جوڑی اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہے کیونکہ ان دونوں کی بلاک بسٹر فلم یہ جوانی ہے دیوانی نے سو کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔ ہدایتکار وکرم سنگھ نے اس جوڑی کو نئی فلم میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔
لیکن دپیکا نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ وہ کچھ عرصے کیلئے رنبیر کپور کی ہیروئن بننے کی بجائے گھر والوں کو وقت دینا چاہتی ہیں۔ دپیکا کے انکار کے بعد وکرم سنگھ اپنی فلم میں ڈبل رول کیلئے جیکولین فرنانڈنس کو کاسٹ کر لیا ہے۔