نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی آرچری ٹیم کی سرفہرست کھلاڑی دیپیکا کماری دو سال قبل لندن اولمپکس کی یادوں کو ایشین گیمز میں میڈل جیت کر بھلانے کیلئے پرعزم ہیں۔
اس وقت کی ورلڈ نمبر ایک بھارتی کھلاڑی انفرادی مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہو گئی تھیں مگر اب انہوں نے انچیون میں ہونے والی ایشین گیمز میں لندن کی بدترین یادوں کو بھلانے کا عزم کر لیا ہے۔
بھارتی سٹار دیپیکا کماری کا کہنا ہے کہ اس بار ایشین گیمز میں تمغہ انہیں ماضی کی بدترین یادوں سے نجات دلا دے گا۔ جس کیلئے انہوں نے بہت پریکٹس کی ہے۔