دیپکا فلم ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ خان کی ہیروئن

Deepika Shah Rukh Khan

Deepika Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) دیپکا پڈوکون فلم ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔ فرحان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ہیپی نیو ایئر آئندہ سال ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس بارے میں کافی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ آخر کار فلم ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کون بنے گی تاہم اب یہ تجسس ختم ہوگیا ہے اور دیپکا کو اس فلم میں ہیروئن کے کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔