ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی بلاک بسٹر ہیروئن دپیکا پڈکون کے پاس دبنگ خان کے لیے وقت نہیں، نئی فلم میں عامر خان کی ہیروئن بنیں گی۔
بالی وڈ میں شہرت کی بلندیوں کو چھوتی دپیکا پڈکون کے کیا کہنے، اداکارہ کے پاس سپر سٹار سلمان خان کےساتھ فلم کرنے کے لیے بھی وقت نہیں ہے۔
ہدایتکار سورج برجاتیہ اپنی فلم میں دپیکا پڈکون کو سلمان خان کے مقابل کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن دپیکا ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ فلم سائن کر چکی ہیں۔
کنگ خان کے ساتھ ہیپی نیو ائیر کی شوٹنگ میں مصروف دپیکا پڈکون نئی فلم میں عامر خان کی ہیروئن بنیں گی۔ صلو میاں کو دپیکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے ابھی اور انتظار کرنا ہوگا۔