دپیکا پاڈکون نے ہالی وڈ کی حسیناؤں کو بھی پچھاڑ دیا

Deepika

Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) دپیکا پاڈکون نے ہالی وڈ کی حسیناؤں کو بھی پچھاڑ دیا۔ ایف ایچ ایم پولز میں دنیا کی حسین ترین خاتون منتخب کر لیا گیا۔

ایف ایچ ایم پولز میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ حسیناؤں کیلئے دنیا بھر سے پولنگ کی گئی۔ میگن فاکس ،سیلنا گومز، کیٹی پیری، کم کردشن سمیت دنیا بھر کی حسیناؤں کے مداحوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا تاہم مقابلہ بالی ووڈ حسینہ دپیکا پاڈکون نے جیتا۔

اداکاری کے بعد میوزک البم سے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دینے والی پرینکا چوپڑا دوسرے نمبر پر رہی۔ 2013 میں کترینہ کیف نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔